پشاور ۔15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو جھنجھوڑنا اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی انسانیت کی تذلیل سے آگاہ کرنا ہے،سلامتی کونسل کااجلاس بھارت کے اس دعوے پرکاری ضرب ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، مہذب دنیامودی کے غیرقانونی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پشاور پریس کلب میں یوم سیاہ کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
پشاور ۔15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو جھنجھوڑنا اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی انسانیت کی تذلیل سے آگاہ کرنا ہے،سلامتی کونسل کااجلاس بھارت کے اس دعوے پرکاری ضرب ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، مہذب دنیامودی کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام کانوٹس لے رہی ہے، روس نے بھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کی، 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پراجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہرفورم پرمظلوم کشمیریوں کی وکالت کرےگا، مودی سیاہ اقدام سے ان عزائم کی تکمیل چاہتا ہے جس کا آغاز اس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا، مودی ہٹلر کی طرح کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے، میڈیا نے ہمیشہ ملک کے دفاع، قومی سلامتی، تشخص اور وقار کی حفاظت کی ہے، ہماری مسلح افواج دشمن کی تعداد دیکھ کر نہیں بلکہ جذبہ ایمانی اور اﷲ کی مدد سے طاقتور دشمن کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے پہلے سال میں استحکام پاکستان کی جدوجہد کی، اب تعمیر پاکستان کا سفر ہو رہا ہے جس میں مسلح افواج کا کلیدی کردار ہے۔ جمعرات کو پشاور پریس کلب میں یوم سیاہ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان بھر کے پریس کلبز نے ہراول دستہ بن کر میڈیا کے فورم سے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر پشاور پریس کلب میں ہندوستان کا یوم بربادی منانے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند اور قابل تحسین ہے۔








