وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹر پر پیغام

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہداءہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیریوں کو …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہداءہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیریوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں