اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر گہریرنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالقادر ایک عظیم لیگ سپنر اور مایہ ناز کرکٹر تھے، ان کا انتقال کرکٹ کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں انکی خدمات تادیر یاد …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر گہریرنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالقادر ایک عظیم لیگ سپنر اور مایہ ناز کرکٹر تھے، ان کا انتقال کرکٹ کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں انکی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔







