وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر غور و خوض کیا گیا، عوام کو اشیاءضروریہ کی کم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کا احسن اور بڑا اقدام ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر غور و خوض کیا گیا، عوام کو اشیاءضروریہ کی کم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کا احسن اور بڑا اقدام ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 6 ارب روپے فوری طور پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو فراہم کئے جائیں گے۔ اس رقم سے آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

مزید خبریں