اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج (ہفتہ 29 فروری) طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیشرفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا طالبان و دیگر فریقوں کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کا خیرمقدم ،فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج (ہفتہ 29 فروری) طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیشرفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت سات ممالک کے وزرائے خارجہ اور پچاس ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیشرفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے، خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔








