اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کیئر فار میڈیا کے نام سے ایپ کا اجراءکر دیا ہے ‘ یہ ایپ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی اور میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کے لئے ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کیئر فار میڈیا ایپ کا اجراءکر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کیئر فار میڈیا کے نام سے ایپ کا اجراءکر دیا ہے ‘ یہ ایپ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی اور میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کے لئے ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزراءاطلاعات ویڈیو کانفرنس کے دوران وزراءاطلاعات کو آگاہ کیا کہ گذشتہ ویڈیو کانفرنس میں یہ معاملہ زیر بحث تھا کہ اگرکوئی صحافی یا میڈیا ورکر کورونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اسکے لئے کیا اقدام ہوسکتا ہے‘ اس کے لئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز ایک ایپ بنائی جائے گی اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی اور تحفظ کے لئے کیئر فار میڈیا ایپ کے نام تیار کر لی گئی ہے جس کا باقاعدہ اجراء اس ویڈیو کانفرنس میںکر دیا گیا ہے‘ ملک کے کسی بھی حصہ میں کورونا وائرس کے متاثر صحافی یا میڈیا ورکرز جب اس ایپ پر رجسٹرڈ ہو جائیں گے تو حکومت ان کے علاج معالجے کے لئے بہتر اقدامات یقینی بنائے گی۔








