وزیراعظم کی میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات ہیں، پوری کوشش ہے کہ ادائیگیوں کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اے پی این ایس، سی پی این ای اور …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات ہیں، پوری کوشش ہے کہ ادائیگیوں کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی بی اے کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا کی ترقی، ورکرز کی فلاح اور اس صنعت سے وابستہ مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں