اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ژوب بلوچستان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورکورونا کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کووزیراعظم کاپیغام پہنچایا۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پیاروں کے تحفظ کیلئے ہیلتھ ورکرز اپنے پیاروں سے دور ہیں، انکی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں عوام سے اپیل ہے ایس او پیزپرعمل کریں محفوظ رہیں، محفوظ رکھیں۔