وزیراعظم کے آئندہ ماہ دورہ چین کے دوران رشکئی اور دیگر اقتصادی زونز کے حوالے سے بڑے بریک تھرو کا امکان ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسن داﺅد بٹ

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران رشکئی اور دیگر اقتصادی زون کے حوالے سے بڑے بریک تھرو کا امکان ہے، سی پیک کے تحت رشکئی اکنامک زون پرجلد کام شروع ہو جائے گا، فیز ون میں ایک ہزار جبکہ فیز ٹو میں 2 ہزار …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران رشکئی اور دیگر اقتصادی زون کے حوالے سے بڑے بریک تھرو کا امکان ہے، سی پیک کے تحت رشکئی اکنامک زون پرجلد کام شروع ہو جائے گا، فیز ون میں ایک ہزار جبکہ فیز ٹو میں 2 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے ، منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے ، چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے، سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ چینی 34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہاہے اوران منصوبوں میں اکثرتکمیل کے مراحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔