وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے، مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے کراچی میں جاری گرین لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب رواں دواں ہے‘ عوامی خدمت کے خلاءکو پر کرنے والوں کو ہی لوگ ووٹ دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پانی کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت کو دی جانے والی رقم 2بار لیپس ہو چکی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے کراچی میں جاری گرین لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب رواں دواں ہے اور ہم انشااللہ اسے چالو بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے خلاءکو پر کرنے والوں کو ہی لوگ ووٹ دیں گے اور اسی کے لیے ہم سب کو کوشاں بھی رہنا چاہیئے۔