وزیراعظم کے خصوصی معاون خصوصی ہارون اختر خان سےاینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات،صنعت کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سےاینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی جس میں ریگولیٹری ڈیوٹیز، ٹیرف پالیسیز، مقامی صنعت کے تحفظ اور ان عوامل کے شعبے پر اثرات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت صنعت و پیداوار سے جاری بیان کے مطابق وفد نے بجلی کی زیادہ قیمتوں ، مہنگے خام مال، پی وی سی کی بڑھتی …

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سےاینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی جس میں ریگولیٹری ڈیوٹیز، ٹیرف پالیسیز، مقامی صنعت کے تحفظ اور ان عوامل کے شعبے پر اثرات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت صنعت و پیداوار سے جاری بیان کے مطابق وفد نے بجلی کی زیادہ قیمتوں ، مہنگے خام مال، پی وی سی کی بڑھتی درآمدات اور ٹیرف جنگ جیسے کئی چیلنجز کو اجاگر کیا۔

وفد نے ان مسائل کے حل اور ملکی صنعتکاروں کی مدد کے لئے پی وی سی کی درآمد پر 5 سے 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی درخواست کی۔ہارون اختر خان نے مقامی صنعتوں کو درپیش مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ یہ شعبہ پہلے ہی کافی دباؤ میں ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت صنعتی میدان میں کسی بھی قسم کے زوال کو روکنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا،تاہم صنعت کے تحفظ کے لئے درخواست کی وجوہات واضح کرنے کے لئے جامع اور تفصیلی رپورٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے ہدایت کی کہ اینگرو پولیمر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تعاون سے کاسٹ ڈسائیڈوانٹیج کا تجزیہ تیار کرے جس میں صنعت کو درپیش نقصانات کا بھی جائزہ شامل ہونا چاہئے تاکہ ان چیلنجز کی واضح تصویر سامنے آ سکے جن پر قابو پانا ضروری ہے۔