وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داﺅدکا تاجروں میں ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاہے کہ حکومت اورتاجر برادری مل کر چیلنجوں پرقابوپانے میں کامیاب ہوں گے، مقامی ٹیکسوں اورلیویز کے ڈرابیک (ڈی ایل ٹی ایل) کی ادائیگیوں کا عمل جلد مکمل ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کویہاں تاجروں میں ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ وہ …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاہے کہ حکومت اورتاجر برادری مل کر چیلنجوں پرقابوپانے میں کامیاب ہوں گے، مقامی ٹیکسوں اورلیویز کے ڈرابیک (ڈی ایل ٹی ایل) کی ادائیگیوں کا عمل جلد مکمل ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کویہاں تاجروں میں ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ وہ تاجربرادری کویقین دلانا چاہتے ہیں کہ ڈی ایل ٹی ایل کے تحت ادائیگیوں کاعمل جلد مکمل ہوگا، 2009 ءسے ڈی ایل ٹی ایل کی ادائیگیاں نہیں ہوئی تھیں اورموجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ طویل عرصہ کے بعد اس ضمن میں ادائیگیوں کاعمل شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ڈی ایل ٹی ایل کے تحت اس سے قبل 7.6 اور1.3 ارب روپے کی ادائیگی ہے، باقی ادائیگیاں جلد کی جائیں گی اوراس مد میں کل 30 ارب روپے اداکئے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجیکل اپ گریڈیشن فنڈز کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رکھا جارہا ہے اوربجٹ کی منظوری کے بعد جولائی سے اس ضمن میں ادائیگیوں کا عمل شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کو مطمئن ہونا چاہئیے، وزیراعظم اورحکومت ان کے ساتھ ہیں، 200 ارب روپے کے امدادی پیکج پرعمل درآمدکا بھی آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کواس وقت جن مشکلات اورچیلنجوں کاسامنا ہے انشاءاللہ حکومت اورتاجر برادی مل کر ان پرقابوپا لے گی۔

مزید خبریں