اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان قطر سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اوروزیر اعظم عمران خان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران سقر بن مبارک المنصوری نے …
وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے قطر کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان قطر سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اوروزیر اعظم عمران خان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران سقر بن مبارک المنصوری نے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو دسمبر میں منعقد ہونے والے دوحہ فورم میں شرکت کے لیے قطری نائب وزیر اعظم کا دعوت نامہ پہنچایا۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین معیشت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قطری سفیرنے کہاکہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان کی ہوٹل انڈسٹری اور رئیل سٹیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان قطر سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اوروزیر اعظم عمران خان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔








