وزیراعظم کے مشیر ،سردار مہتاب احمد خان کامسافروں کی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے دوران پرواز افطار سروس سے متعلق مسافروں کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے حکام کو افطاری کے معیار اور مقدار کے ساتھ ساتھ مینو کی بہتری کی ہدایت کی ہے، ماہ رمضان کے دوران افطاری کے وقت قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں میںافطار میں فراہم …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے دوران پرواز افطار سروس سے متعلق مسافروں کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے حکام کو افطاری کے معیار اور مقدار کے ساتھ ساتھ مینو کی بہتری کی ہدایت کی ہے، ماہ رمضان کے دوران افطاری کے وقت قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں میںافطار میں فراہم کی جانے والی اشیائے خوردونوش کے بارے میں شکایات موصول ہونے پر وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی نے فوری طور پر پی آئی اے کے قائمقام چیف ایگزیکٹو نیئرحیات سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اورخصوصا افطاری کے اوقات میں پروازوں کے دوران مسافروں کو بہترین معیار کی افطاری فراہم کی جائے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply