اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قانونی حیثیت تین طرح سے ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق نواز شریف نااہل اور جھوٹے، ہائی کورٹ اور احتساب عدالت کے فیصلہ کے تحت مفرور اور اشتہاری اور احتساب عدالت کے ایک فیصلہ کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں …
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قانونی حیثیت تین طرح سے ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق نواز شریف نااہل اور جھوٹے، ہائی کورٹ اور احتساب عدالت کے فیصلہ کے تحت مفرور اور اشتہاری اور احتساب عدالت کے ایک فیصلہ کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نااہل اور جھوٹے (سپریم کورٹ کا فیصلہ)، مفرور اور اشتہاری (ہائی کورٹ اور احتساب عدالت) اور سزا یافتہ مجرم (احتساب عدالت کا فیصلہ) ہیں، نواز شریف کی اس حقیقت کے علاوہ باقی سب فسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اپوزیشن کی سیاست چند گھرانوں کی غلامی میں پھنسی ہوئی ہے۔








