اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے سارک کے تحت علاقائی تعاون کیلئے پاکستان کی کمٹمنٹ کا اعادہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیاءکی تنظیم برائے علاقائی تعاون کے خطہ کے ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو یہاں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے خطہ …
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے سارک کے تحت علاقائی تعاون کیلئے پاکستان کی کمٹمنٹ کا اعادہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیاءکی تنظیم برائے علاقائی تعاون کے خطہ کے ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو یہاں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے خطہ میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کے فروغ کیلئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششوں کی تعریف کی۔ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سورج ودیا نے سارک عمل کے تحت ٹھوس علاقائی تعاون کے سلسلہ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے سارک کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمٹمنٹ کا یقین دلایا۔ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد 26 جنوری سے پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے جو لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کر رہا ہے۔








