اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود سے عالمی بینک کے پاکستان میں تعینات نومنتخب کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ماضی میں عالمی بینک کا تعاون پاکستان کے لئے سودمند رہا ہے، اب بھی پاکستان میں ایسے چیلنجز ہے …
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود سے عالمی بینک کے پاکستان میں تعینات نومنتخب کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود سے عالمی بینک کے پاکستان میں تعینات نومنتخب کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ماضی میں عالمی بینک کا تعاون پاکستان کے لئے سودمند رہا ہے، اب بھی پاکستان میں ایسے چیلنجز ہے جہاں عالمی بینک کا تعاون اور تجربہ ہمارے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانا، میک ان پاکستان کو فروغ دینا، ٹیرف کی درستگی اور جغرافیائی مصنوعات کی تنوع ہماری ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی امداد بامقصد ہونی چاہئے جس سے اداروں میں بہتری لائی جا سکے، پاکستان میں ای کامرس کے فروغ کے لئے عالمی بینک ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔








