اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں کے معاہدے کئے جائیں گے، ہمارا پہلا اور آخری ہدف برآمدات کا فروغ ہے اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانا ہمارا اولین مشن ہے۔ ان خیالات کا …
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں کے معاہدے کئے جائیں گے، ہمارا پہلا اور آخری ہدف برآمدات کا فروغ ہے اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانا ہمارا اولین مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) اور آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے حکام، پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سمیت انجینئرنگ، کیمیکلز، تعمیرات سے وابستہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم ایک انتہائی اہم ایجنڈا کے ساتھ چین جا رہے ہیں، اس دورہ کے دوران چین کے ساتھ متعدد منصوبوں کے معاہدے کئے جائیں گے اور دونوں ممالک کے مابین کاروباری مواقع کو مزید بڑھایا جائے گا۔








