وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کا بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹےکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشن و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانیاں لانے میں خاطر خواہ پیشرفت کی ہے اور اس حوالہ سے پاکستان کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی ہے جبکہ حکومت عالمی بینک کی ٹیم کی آمد سے قبل کاروبار کرنے میں آسانیوں کے تمام قومی اشاریوں …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹےکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشن و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانیاں لانے میں خاطر خواہ پیشرفت کی ہے اور اس حوالہ سے پاکستان کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی ہے جبکہ حکومت عالمی بینک کی ٹیم کی آمد سے قبل کاروبار کرنے میں آسانیوں کے تمام قومی اشاریوں کا حتمی طور پر جائزہ لے گی۔ انہوں نے یہ بات بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو کاروبار کرنے میں آسانیاں لانے کے سلسلہ میں اصلاحاتی ایجنڈا کاجائزہ لینے کےلئے منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے بتایا کہ پاکستان کی کاروبار میں آسانیوں کے حوالہ سے رینکنگ میں 11پوائنٹس کی بہتری آئی ہے جو کہ 136/190سے بڑھ کر اب 147/190ویں ہو گئی ہے اور رینکنگ میں یہ بہتری کاروبار کرنے کے حوالہ سے 2019ءکی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔انہوں نے اصلاحات پر عملدرآمد کو سراہا اور وفاقی اور صوبائی محکموں کی طرف سے مسلسل کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے اصلاحات کیلئے شراکت دار کے طور پر عالمی بینک کی معاونت کو بھی سراہا جو کہ اس نے پاکستان میں کاروباری ماحول کے سلسلہ میں دی۔ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ کاروبار کرنے میں اصلاحات لانا وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے جو کہ اس ضمن میں پیشرفت کا خود بھی جائزہ لیتے ہیں اور وزیراعظم کی زیر صدارت کئی جائزہ اجلاس پہلے ہی منعقد کئے جا چکے ہیں اور آئندہ اجلاس بھی جلد ہی منعقد ہو گا جس میں تمام وفاقی سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹریز شرکت کریں گے۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈا کو آگے بڑھا رہی ہے جس سے ملک میں کاروبارکرنے کے حوالہ سے بہتری اور نمایاں تبدیلی آئے گی۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل فرینہ مظہر نے شرکاءکو مکمل ہو جانے والی اصلاحات کے بارے میں بریف کیا۔ بعد ازاں مختلف حکومتی اداروں کے حکام نے اپنے اپنے متعلقہ اداروں کی طرف سے اصلاحات پر عملدرآمد کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میںبھی تبایا۔ وزیراعظم کے مشیر نے تمام اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام اصلاحات میں پیشرفت کو 30 اپریل 2019ءسے قبل مکمل کرنے کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply