اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسی روز بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر شہید برہان مظفر وانی کو ان کے 2ساتھیوں سمیت شہید کر دیا جس کے بعد آزادی کشمیر کی جدوجہد نے ایک نئی جہت اختیار کر لی ہے اور کشمیریوں کی نوجوان نسل پہلے سے بھی زیادہ پرعزم اور جوش …
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسی روز بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر شہید برہان مظفر وانی کو ان کے 2ساتھیوں سمیت شہید کر دیا جس کے بعد آزادی کشمیر کی جدوجہد نے ایک نئی جہت اختیار کر لی ہے اور کشمیریوں کی نوجوان نسل پہلے سے بھی زیادہ پرعزم اور جوش و ولولے کے ساتھ اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے کوشاں ہیں‘ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ان کا جذبہ نہیں دبا سکی‘ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے لیکر اب تک بھارتی افواج 150سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 20سے 25ہزار کو زخمی کر چکی ہیں اور ان زخمیوں میں سے دو اڑھائی ہزار نوجوان ایسے بھی ہیں جن کی آنکھوں کی بینائی پیلٹ گنوں کے بے جا استعمال سے چھینی جا چکی ہے جو سرا سر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ ایک نوجوان کی آنکھوں کا چھین لینا اسے مار دینے سے زیادہ بدتر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








