اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وزیراعظم کے مشیر نے گندم کی بہترفراہمی کے ذریعے قیمتوں پر قابو پانے …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وزیراعظم کے مشیر نے گندم کی بہترفراہمی کے ذریعے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی تعریف کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر ،پاکستان بیورو برائے شماریات ،وزارت تجارت وزارت قومی غذائی تحفظ، ثریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان کسٹمز ،کابینہ ڈویژن ،صوباءی حکومتوں اور اسلام آبادکیپٹل ٹیریٹوری انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ای سی سی کی طرف سے سے قائم لاجسٹک کمیٹی کو ملک بھر میں میں گندم کی فراہمی کی صورتحال سے انہیں باقاعدہ بنیادوں پر پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کہ کسی بھی صورت حال میں ایشو سامنے آنے کی صورت میں میں وہ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے ۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں میں کمی کے عمومی رحجان پراطمینان کا اظہار کیا ور کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی انتھک کوششوں سے گندم اور اور چینی کی قیمتوں میں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔سیکرٹری خزانہ نہ نوید کامران بلوچ نے اجلاس کے شرکاء کو کو ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتےکے دوران عام آدمی کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ گذشتہ ہفتے کے دوران تیرہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں میں کمی جبکہ 21 ااشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں میں فلور ملوںکو گندم کی فراہمی میں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو کو گندم کی یومیہ فراہمی 44000 ہزار میٹرک ٹن کر دی گئی ہیں۔قوانین اورضابطوں کی پاسداری نہ کرنے والے ملزکے خلاف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چکن اور اور گوشت کی قیمتوں میں جو اضافہ ہو رہا ہے وہ طلب اور رسد کے درمیان فرق کی وجہ سے ہے، اس کے علاوہ موسمیاتی عوامل بھی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چکن اور گوشت کی قیمتوں میں میں کمی کے لیے شعبہ سے وابستہ افراد سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کوہدایات جاری کی ہے تاکہ قیمتوں کو مناسب سطح پر پر رکھا جا سکے۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں چینی کی فراہمی میں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سے قیمتوں میں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔اجلاس کوبتایا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو گندم اور چینی کی ضروریات کے سلسلے میں پاسکو اورٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے رابطے میں ہے تاکہ ان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔









