وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی امریکہ کی سفیر ایلس جی ویلز کی قیادت میں امریکی وفد سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے منصوبہ کے نفاذ پر مکمل عملدرآمد کیلئے حکومت مقدور بھر کوششیں کر رہی ہیں، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے ضمن میں وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کے ساتھ مربوط انداز میں کام ہو رہا ہے، بین الاقوامی شراکت داروں …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے منصوبہ کے نفاذ پر مکمل عملدرآمد کیلئے حکومت مقدور بھر کوششیں کر رہی ہیں، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے ضمن میں وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کے ساتھ مربوط انداز میں کام ہو رہا ہے، بین الاقوامی شراکت داروں کی معاونت سے استعداد کار میں بہتری بھی لائی جا رہی ہے، حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کے مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان میں امریکہ کی سفیر ایلس جی ویلز کی قیادت میں امریکی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ امریکی وفد میں جنوبی و وسطی ایشیاءکے امور کیلئے بیورو کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ، امریکی محکمہ خزانہ کے اہلکاروں میں ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری سکاٹ ریمبرانڈ، گرانٹ ویکرز، ڈیوڈ گالبرتھ اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔ وزیراعظم کے مشیر نے امریکی وفد کو مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے منصوبہ کے نفاذ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور اس حوالہ سے کلیدی چیلنجوں کے بارے میں بریفنگ دی۔