اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بدھ کو وزارت خزانہ میں پاکستان میں سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے طریقوں پر غور کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈیجیٹل پاکستان کی چیف تانیہ ایدروس، گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ اور نیویارک …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بدھ کو وزارت خزانہ میں پاکستان میں سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے طریقوں پر غور کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈیجیٹل پاکستان کی چیف تانیہ ایدروس، گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ اور نیویارک میں قائم تھرائیو کیپٹل کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ اس گروپ کے وینچر کیپٹل کی مالیت 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ اجلاس کے دوران تھرائیو کیپٹل نے پاکستان میں سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان میں اس شعبہ کے آغاز میں مدد ملے گی۔








