اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کا دورہ پاکستان کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان پہلے جائزے میں کارکردگی کے معیار پر پورا اترا ہے، معیشت مسلسل بہتر ہو …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کا دورہ پاکستان کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان پہلے جائزے میں کارکردگی کے معیار پر پورا اترا ہے، معیشت مسلسل بہتر ہو رہی ہے، مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔ مشیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان اور پوری معاشی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔








