اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت پراجیکٹ مینجمنٹ کی بہتری کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات، کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین و مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین جہانزیب خان …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت پراجیکٹ مینجمنٹ کی بہتری کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت پراجیکٹ مینجمنٹ کی بہتری کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات، کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین و مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین جہانزیب خان نے اجلاس کے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منیجرز کی استعداد میں بہتری، مداخل سے کارکردگی کی جانب سفر اور مانیٹرنگ اور منصوبوں کی منظوری کے حوالہ سے غیر ضروری اقدامات میں کمی سے پراجیکٹ مینجمنٹ کے نظام میں بہتری لائی جا سکے گی جس سے نگرانی کا نظام اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا موجودہ طریقہ کار 1987ءمیں ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں 1997ءمیں ترمیم کی گئی تاہم یہ موجودہ دور کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات سے نمٹنا، رسک مینجمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے عمل میں شفافیت اور اس کو آسان بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تقاضوں کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور پراجیکٹ مینجمنٹ کی بہتری کے حوالہ سے منصوبہ بندی کمیشن نے تجاویز تیار کی ہیں جن کی بنیاد پر ڈویلپمنٹ مینوئل کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد استعداد کار میں اضافہ اور غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ ہے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزارت خزانہ اور اقتصادی امور ڈویژن دیگر تمام شراکت داروں کے ساتھ منصوبہ بندی کمیشن کی تیار کردہ تجاویز کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تجاویز کو منظوری اور عملدرآمد کیلئے ایکنک کو بھیجا جائے گا۔








