وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں توانائی کی قلت کے خاتمے اور سال بھر میں گیس کی سپلائی کو بہتر کرنے کیلئے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت توانائی کی طرف سے گیس کی طلب اوررسد سے متعلق کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں توانائی کی قلت کے خاتمے اور سال بھر میں گیس کی سپلائی کو بہتر کرنے کیلئے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت توانائی کی طرف سے گیس کی طلب اوررسد سے متعلق کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران گیس کی تلاش کیلئے کم کام کیا گیا۔ گیس کی پیداوار میں 7 فیصد کمی ہوئی جبکہ ڈیمانڈ میں 5 فیصد سالانہ اضافہ ہوا جبکہ دسمبر کے دوران گیس کی طلب میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر کہاگیا کہ 2020-21ءمیں گیس کی قلت میں کمی لانے اور اس کی رسد بڑھانے کیلئے مزید مستعدی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے وزارت توانائی سے کہا کہ آئندہ اجلاس میں توانائی کے شعبے کی موجودہ صورتحال سے متعلق مفصل بریف کیا جائے۔