اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینئر صحافی اور روزنامہ نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر مجید نظامی مرحوم ایک داستان تھے‘ انہوں نے قوم کو زندگی اور صحافت کو وقا رو اعتبار دیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو ادارہ فروغ قومی زبان(این ایل پی ڈی) میں مجید نظامی کی 90ویں سالگرہ کی …
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا مجید نظامی کی 90ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینئر صحافی اور روزنامہ نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر مجید نظامی مرحوم ایک داستان تھے‘ انہوں نے قوم کو زندگی اور صحافت کو وقا رو اعتبار دیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو ادارہ فروغ قومی زبان(این ایل پی ڈی) میں مجید نظامی کی 90ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ مجید نظامی کے انداز صحافت سے اس پیشے کی تکریم بڑھی اور اس کی ساکھ میں اضافہ ہوا۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ مجید نظامی نے تمام عمر پاکستان سے محبت کی۔ مقبوضہ کشمیر کے لئے وہ اپنے دل میں خصوصی دردرکھتے تھے۔ انہیں اپنی مذہبی اقدار وروایات پر فخر رہا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ مجید نظامی نے مشکل ترین حالات میں بھی حق وسچ کے اظہار میں کبھی کمزوری کا مظاہرہ نہیں کیا اور قلم کے اظہار کے راستے میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے۔ وہ جرات وبے باکی کی تصویر تھے۔ ان جیسی شخصیات کم کم پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجید نظامی کے قافلے میں ہم آج بھی شامل ہیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔








