وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا نیشنل بک فاﺅنڈیشن پشاور کا دورہ

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے گزشتہ دنوں نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے ریجنل آفس پشاور کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن اور جوائنٹ سیکرٹری عبدالمجید نیازی بھی تھے۔ این بی ایف آمد پر منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور آفس مراد …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے گزشتہ دنوں نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے ریجنل آفس پشاور کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن اور جوائنٹ سیکرٹری عبدالمجید نیازی بھی تھے۔ این بی ایف آمد پر منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور آفس مراد علی مہمند اور اسٹاف کے ہمراہ معزز مہمانان کا خیر مقدم کیا۔ بک شاپ اورمختلف شعبوںکا دورہ کرنے کے بعد ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور این بی ایف کے ریجنل انچارج مراد علی مہمند نے پشاور دفتر کے بارے میں مہمانان کو مکمل بریفنگ دی اور بتایا کہ خیبر پختو نخوا میں این بی ایف کی علمی و ادبی اور مطالعاتی سرگرمیاں پُورے صوبے میں یکساں پھیلی ہوئی ہیں۔ ” بُکس آن ویل“ کے ذریعے صوبے کے مختلف دُور دراز اور دُشوار گزار علاقوں میں کتاب میلوں اور کتابوں کی نمائشوں کا انعقادکیا جاتا ہے جو تسلسل کے ساتھ جاری رہتا ہے۔