وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں ہندو توا کے منصوبے ناکام ہونگے اور انشاءاللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا،مقبوضہ کشمیرمیں مودی کی سیاہ کاریوں کے باعث اس کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے، ملک میں سیلابوں کی سب سے بڑی وجہ پلاسٹک کے شاپر بیگز ہیں جو ماحولیاتی …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں ہندو توا کے منصوبے ناکام ہونگے اور انشاءاللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا،مقبوضہ کشمیرمیں مودی کی سیاہ کاریوں کے باعث اس کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے، ملک میں سیلابوں کی سب سے بڑی وجہ پلاسٹک کے شاپر بیگز ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کا بھی سبب بنتے ہیں، پلاسٹک بیگز پر پابندی سے نئی کاٹیج انڈسٹری بنے گی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلئے ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی، 18 اگست کو پلانٹ فار پاکستان مہم کے آغاز پر ہر پاکستانی دو پودے لگائے، ایک پاکستان اورایک کشمیرکےلئے، پلانٹ فار پاکستان مہم کا موضوع ”ایک بشر دو شجر“ منتخب کیا گیا ہے۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی ایک سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم اب پوری دنیا کے سامنے عیاں ہورہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ 50سال سے سرد خانے میں ڈالا جانے والا مسئلہ کشمیر اب اقوام متحدہ کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو معصوم اورنہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خاتمہ کےلئے ہوش کے ناخن لینا ہونگے اور اس مسئلہ کو حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری 12روزہ کرفیو سے پوری وادی میں کھانے پینے اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جانے والے صحافیوں نے بلیک انڈیا کی خوفناک کہانیاں بیان کی ہیں جس کی وجہ سے بلیک انڈیا ساری دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

مزید خبریں