اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو قبضہ مافیا سے پاک شہر بنائیں گے، اس ضمن میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو قبضہ مافیا کیخلاف ایک جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جسے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا‘ شہریوں کو پینے …
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو قبضہ مافیا سے پاک شہر بنائیں گے، اس ضمن میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو قبضہ مافیا کیخلاف ایک جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جسے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا‘ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحی کے روز میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے عیدالاضحی کے موقع پر تشکیل دیئے گئے صفائی پلان کے جائزہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








