وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ورلڈ ٹیکنالوجی و ٹریڈ انسٹی ٹیوٹ کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ورلڈ ٹیکنالوجی و ٹریڈ انسٹی ٹیوٹ کے وفد کی ملاقات ،کان کنی، قدرتی وسائل کی تلاش، پن بجلی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا خیر …

وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ورلڈ ٹیکنالوجی و ٹریڈ انسٹی ٹیوٹ کے وفد کی ملاقات ،کان کنی، قدرتی وسائل کی تلاش، پن بجلی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ورلڈ ٹیکنالوجی و ٹریڈ انسٹی ٹیوٹ(ڈبلیو ٹی ٹی آئی) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد کی قیادت رابرٹ وائی نی کر رہے تھے،وفد نے مشیر خزانہ کو بتایا کہ ان کے پاکستان کے دورے کامقصد سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرناہے، ڈبلیو ٹی ٹی آئی نے کان کنی، قدرتی وسائل کی تلاش، پن بجلی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مشیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کمپنی کی سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ سرمایہ کاری کا ماحول موجود ہے اور بین الاقوامی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔