وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کی مختلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ میں اصلاحات کر کے بہتری لائیں گے، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ منگل کے روز ہونے والی …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ میں اصلاحات کر کے بہتری لائیں گے، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران وفد نے کہا کہ سعودی عرب سے آنے والی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت کو پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیمبرز نے مشترکہ طور پر بجٹ میں ٹیرف کی سفارشات پیش کیں، حکومت کو درآمدی خام مال پر کسٹم ڈیوٹی کو ختم کرنا چاہئے۔ مشیر وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ صنعتی مسابقت بڑھانے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، صنعتی شعبوں میں اصلاحات کر کے بہتری لائیں گے، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

Leave a Reply