وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان کا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر بر ائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی ڈی اے کمرشل پلاٹوں میں سرمایہ کاری کیلئے تارکین وطن کو سہولت فراہم کرے، اسلام آباد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ کوئی قبضہ مافیا واگزار کرائی جگہ پر دوبارہ …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر بر ائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی ڈی اے کمرشل پلاٹوں میں سرمایہ کاری کیلئے تارکین وطن کو سہولت فراہم کرے، اسلام آباد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ کوئی قبضہ مافیا واگزار کرائی جگہ پر دوبارہ براجمان نہ ہو سکے، وفاقی دارالحکومت میں بلڈنگ کوڈز کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،