وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی شرح نمو میں کافی بہتری آئی ہے‘ لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے‘ 60 فیصد گیس کی کمی پوری کرلی ہے‘ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کئے ہیں‘ ایکسپورٹ کے مقابلے میں امپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو پی ٹی وی کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی شرح نمو میں کافی بہتری آئی ہے‘ لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے‘ 60 فیصد گیس کی کمی پوری کرلی ہے‘ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کئے ہیں‘ ایکسپورٹ کے مقابلے میں امپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو پی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کے دوران اقتصادی شرح نمو میں کافی بہتری آئی ہے۔ جب مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت اقتصادی شرح نمو دو سے تین فیصد تھی جو اب بڑھ کر 5 سے 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور آئندہ سال سے ہمارے پاس بجلی سرپلس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں وہ منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے التواءکا شکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک کے تحت سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور شرح سود کو پہلی مر تبہ کم کیا گیا ہے۔

Leave a Reply