وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری سے جرمن سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں جرمنی میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے کام کے مواقعوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میںامیگریشن کے عمل، جرمنی میں میکاٹرانک ماہرین کی ضرورت پر بات ہوئی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے جرمنی کی کمپنیوں واکس …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں جرمنی میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے کام کے مواقعوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میںامیگریشن کے عمل، جرمنی میں میکاٹرانک ماہرین کی ضرورت پر بات ہوئی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے جرمنی کی کمپنیوں واکس ویگن اور سیمنز کی دلچسپی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے معاون خصوصی کو بتایا کہ جرمنی آئندہ سال مارچ میں تارکین وطن کے لیے قانون سازی کر رہا ہے۔ معاون خصوصی نے جرمن سفیر کو بتایا کے پاکستان اس سلسلے میں کردار ادا کرکے اہم پارٹنر بننا چاہتا ہے۔ پاکستان ترجیحی بنیادوں پر جرمنی کو زیادہ سے زیادہ تکنیکی افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ آخر میں جرمنی اور پاکستانی کے بیچ افرادی قوت کے لیے ایک منظم میکانیزم بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

مزید خبریں