اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت جامع اور مربوط نیشنل یوتھ ڈویویلپمنٹ پروگرام پر عمل کررہی ہے صوبوں کے تعاون سے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا، ہم نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا بیٹ رپورٹرز کے اعزا ز میں ظہرانہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت جامع اور مربوط نیشنل یوتھ ڈویویلپمنٹ پروگرام پر عمل کررہی ہے صوبوں کے تعاون سے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا، ہم نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی ۔ایس ایم ای کے تعاون سے نوجوانوں کو مالی طور پر بااختیار اور برسرروزگار بنانے کیلئے کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔نوجوانوں کو ملازمتوں کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے تحصیل اور ضلع کی سطح پر اقدامات کئے جارہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بیٹ رپورٹرز کے اعزا ز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے نیشنل جاب پروگرام شروع کررہے ہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ پروگرام شروع کررہے ہیں۔ اسی طرح نوجوانوںکو ان کی قابلیت کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے پورٹل قائم کررہے ہیں۔ مختلف محکموں میں خالی آسامیوں سے متعلق جب درخواستیں طلب کی جائیںگی تو ان کو اس پورٹل پر بھی آویزاں کردیا جائیگا جبکہ بے روزگار نوجوانوں کے ڈیٹا اور ملازمت کے خواہشمند افراد کی اہلیت سے متعلق معلومات بھی اس پورٹل پر فراہم کی جائینگی تاکہ نوجوانوں کو ان کی قابلیت کے مطابق ملازمت کے مواقع میسر آسکے انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ انڈکس پر بھی کام کررہی ہے یہ ضروریات پر مبنی سروے ہے جو کہ ہر تحصیل اور ضلع کی سطح پر کیا جائیگا اس میں نوجوانوں کی ضروریات مسائل اور ان کے حل کیلئے ان کی مشاورت سے متعلق ڈیٹا شامل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے ویڑن پر عمل کرتے ہوئے کم مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی معاشی منصوبے تشکیل دئیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ان کیلئے قانون سازی پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم جامع اور مربوط یوتھ ڈویویلپمنٹ پروگرام پر عمل کررہے ہیں صوبوں کے تعاون سے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو 2020کو نوجوانوں کا سال قرار دینے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو ایک لاکھ روپے تک بلا سود قرضے فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے نیشنل یوتھ کونسل تشکیل دے رہے ہیں۔








