وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کا اجلاس سے خطاب

سیالکوٹ22اپریل( اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کی قائدانہ صلاحیتوں کاہی یہ نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کوروناوباءکوپھیلنے سے روکنے کیلئے جوبھی اقدامات کئے گئے ان کے دورس نتائج برآمدہوئے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان قوم کاوہ واحدحکمران ہے جوقوم کے دکھ دردکواپنے سینے میں محسوس کرکے تنہائی میں اللہ کے حضورسجدے میں گرکررحم مانگتاہے ایسا …

سیالکوٹ22اپریل( اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کی قائدانہ صلاحیتوں کاہی یہ نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کوروناوباءکوپھیلنے سے روکنے کیلئے جوبھی اقدامات کئے گئے ان کے دورس نتائج برآمدہوئے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان قوم کاوہ واحدحکمران ہے جوقوم کے دکھ دردکواپنے سینے میں محسوس کرکے تنہائی میں اللہ کے حضورسجدے میں گرکررحم مانگتاہے ایسا لیڈرنصیبوں والی قوم کومیسرہوتاہے جبکہ پاکستانی قوم اس معاملے میں خوش نصیب ترین ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیرو ز اعوان ،چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، خواجہ انور خاور، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، ضلعی رہنما عامر ڈار،سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے سیکرٹری اطلاعات میاں اعجاز جاوید ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بیرسٹر جمشید غیاث، شیخ سہیل ،خواجہ مشرف اقبال،اعجاز اے کھوکھر، حسن ملک،محمد علی چوہدری، شیخ عتیق الرحمن،چوہدری محمد ارشد ،خواجہ عمران ،زاہد ملک،میاں سرمد بھی موجود تھے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت سیالکوٹ کے صنعت کاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ جبکہ ایس او پیز کے ساتھ سےالکوٹ انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میں خود اپنے حلقہ اور عوام کیلئے ہر وقت موجو د ہوں ،اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے حلقہ این اے 73کے عوام کی ہر ممکن خدمت کررہے ہیں، ٹائیگر فورس بھی متحرک ہو رہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات آگے آئیں اور نادار ضروت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی پاکستان کوروناوائرس کو شکست دینے والے ممالک فہرست میں شامل ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وباکے خلاف حکومت نے اپنے طبی نظام کی صلاحیت میںاضافہ کیا ہے ، مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، کورونا وائرس جیسی وبائی مرض کیخلا ف فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں

مزید خبریں