وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان سے آئی ایم ایف کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن کے وفد نے ہیرالڈ فنگر کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی معیشت کے مختلف پہلوﺅں بالخصوص اقتصادی نمو اور اس حوالہ سے ایف بی آر کے کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے سربراہ ہیرالڈ فنگر …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن کے وفد نے ہیرالڈ فنگر کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی معیشت کے مختلف پہلوﺅں بالخصوص اقتصادی نمو اور اس حوالہ سے ایف بی آر کے کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے پاکستان کی اقتصادی نمو کا اعتراف کرتے ہوئے اس حوالہ سے حکومتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے زرعی شعبہ اور برآمدات کیلئے مراعاتی پیکجز کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ عوام پر منتقل نہ کرنے کے باوجود ایف بی آر کی شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ ہارون اختر خان نے ٹیکس چوری کی روک تھام کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔

Leave a Reply