اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر سیدآصف سعیدکرمانی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے میں شہید ہونے والے بچے میرے بچے تھے، آپ کے بچے تھے بلکہ وہ پاکستان کے بچے تھے جن کو یاد کر کے آج بھی دل خون کے آنسو روتا ہے، ہر صاحب اولاد ان بچوں کے غم میں روتا رہا ہے، …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر سیدآصف سعیدکرمانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر سیدآصف سعیدکرمانی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے میں شہید ہونے والے بچے میرے بچے تھے، آپ کے بچے تھے بلکہ وہ پاکستان کے بچے تھے جن کو یاد کر کے آج بھی دل خون کے آنسو روتا ہے، ہر صاحب اولاد ان بچوں کے غم میں روتا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سانحے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اس لیے میں ان شہداءکے لواحقین کی جو بھی شکایات ہیں یا زیر التوا معاملات ہیں جو متعلقہ اداروں یا متعلقہ حکومتوں سے ہوں گے، ان کے حل کی میںیقین دہانی کراتا ہوں اور خیبر پختونخواہ کی حکومت سے متعلق معاملات میں بھی ان شہید بچوں کے والدین سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی یا وفاقی حکومتوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے، ہمارا قومی مسئلہ ہے، پاکستان کا مسئلہ ہے جسے ہم سب مل کر حل کریں گے اور ان بچوں کے لواحقین کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم انہیں ضرور دور کریں گے








