وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف سعید کرمانی کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ قائداعظم نے ملک کے حصول کیلئے قانونی اور سیاسی جنگ لڑی اور علامہ اقبال کی وفات کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کی فکری تربیت بھی کی‘ قائداعظم نے چیلنجز سے گزر کر ملک حاصل کیا اور ایک منتشر ہجوم کو ایک قوم بنایا‘وزیراعظم نواز شریف نے عوام …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ قائداعظم نے ملک کے حصول کیلئے قانونی اور سیاسی جنگ لڑی اور علامہ اقبال کی وفات کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کی فکری تربیت بھی کی‘ قائداعظم نے چیلنجز سے گزر کر ملک حاصل کیا اور ایک منتشر ہجوم کو ایک قوم بنایا‘وزیراعظم نواز شریف نے عوام کے ووٹ کی مقدس امانت کی حفاظت کرتے ہوئے اور قائداعظم کے نظریات پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو مضبوط تر بنایا ہے‘ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں ہی ہوگا‘وزیراعظم محمد نواز شریف ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوکر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی پروقار تقریب کے انعقاد پر میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کی تعریف کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم قائداعظم کا یوم پیدائش منا رہے ہیں اور اس حوالہ سے جاننا بھی ضروری ہے۔

Leave a Reply