وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے حزب اختلاف کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر پھیلائی جانے والی ان تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں اختلاف کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت …

اسلام آباد ۔21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے حزب اختلاف کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر پھیلائی جانے والی ان تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں اختلاف کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں صرف افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وہ آج بروز منگل پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور (ق) لیگ کے رہنما چوہدری مونس الٰہی سے ملاقات کریں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کو اگر کوئی تحفظات ہیں تو ملاقات میں اس پر بات ہو گی اور کوئی مسئلہ ایسا نہیں جسے حل نہ کیا جا سکتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نظام کو چلانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سے صرف پانچ میں تمام مسائل کے حل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

مزید خبریں