وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کے ٹویٹس

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سازشوں میں مصروفِ عمل کرپٹ ٹولہ پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے، اشتعال انگیزی کا سہارا لے کر اور قانون کی خلاف ورزی کوبطور آلہ استعمال کرکےگھٹیا سیاست کی جا رہی ہے، چاروں صوبوں سے ہزیمت کے بعد لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سازشوں میں مصروفِ عمل کرپٹ ٹولہ پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے، اشتعال انگیزی کا سہارا لے کر اور قانون کی خلاف ورزی کوبطور آلہ استعمال کرکےگھٹیا سیاست کی جا رہی ہے، چاروں صوبوں سے ہزیمت کے بعد لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔منگل کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کارکنان اب خود بول رہے ہیں کہ اگر مریم صفدر کا بیٹا اور نوازشریف کے دونوں بیٹے جلسے میں کھڑے ہوں گے تو ہم بھی وہاں جائیں گے، خود یہ کورونا سے بچنے کے لئے ٹیسٹ کرائے بغیر کسی سے ملتے نہیں ہیں اور لوگوں کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پرائز بانڈ سیاست میں ہوں گے تو دن رات جھوٹ ہی چکے گا، ابھی آپ کے جلسے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور آپ چاہتے ہیں گھاس جل جائے اور اس کو پانی نہ دیا جائے، تین دن بعد یہ خشک ہو گا اور آپ کو مینار پاکستان کھلا ملے گا جلسے کے لئے،آپ اب مینار پاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں،نہیں بھاگنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی ایک ماہ میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 400ملین ڈالرز سے بڑھ گئیں، اکتوبر میں 430 اور نومبر میں پاکستانی ایکسپورٹرز نے 437 ملین ڈالرز کی اشیاء امریکہ کو فروخت کی ہیں-انہوں کہا کہ کیا اپوزیشن ایسی تاریخی معاشی کامیابیوں پر احتجاج کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں میں مصروفِ عمل کرپٹ ٹولہ پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے، اشتعال انگیزی کا سہارا لے کر اور قانون کی خلاف ورزی کوبطور آلہ استعمال کرکےگھٹیا سیاست کی جا رہی ہے، چاروں صوبوں سے ہزیمت کے بعد لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 9.71 فیصد ہوگئی ہے،81 فیصد مثبت کورونا کیسز کا تعلق بڑے شہروں سےہے، اس کے باوجود پی ڈی ایم ریاست اور عدلیہ کے احکامات کے برعکس جلسے کرکے کورونا پھیلاؤ کا ذریعہ بن کر عوام کی جان کے درپے ہے اورمعیشت کو دوبارہ دگرگوں حالات میں پہنچانا چاہتے ہیں