کوئٹہ۔ 20 جون ( اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات عوام کے بہتر مفاد میں کیے بھر وقت اقدامات سے بہت بڑی تباہی سے بچ گے اور حکومت صحت کے حوالے سے اور کووڈ۔ 19کی روک تھام کے لئے ہمیشہ چوکس ہے کچھ لوگوں نے جلد بازی میں لاک ڈاون …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل اور ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 20 جون ( اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات عوام کے بہتر مفاد میں کیے بھر وقت اقدامات سے بہت بڑی تباہی سے بچ گے اور حکومت صحت کے حوالے سے اور کووڈ۔ 19کی روک تھام کے لئے ہمیشہ چوکس ہے کچھ لوگوں نے جلد بازی میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیے ان ہی علاقوں میں اب وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔کورونا وبا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز قوم کا فخر اور ہمارے ہیروز ہیں ان کی کوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا، ڈاکٹرز کے ساتھ ہمارے میڈیا ورکرز بھی زیادہ متاثر ہوئے ہمیں ایسے کارکنوں پر فخر ہے کہہ وہ ہر تکلیف دہ موقعوں پر اپنی جان کا پرواہ کیے بغیر قوم کی بہتر مفاد میں نکلتے ہیں ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچا ہوں، وزیر اعظم کی ہدایت تھی کہ اپنے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کر سکیں وزیر اعظم کو پیغام لے کر ڈاکٹرز کے پاس آیا تھا تمام ہسپتالوں کا دورہ کیا کسی بھی ہسپتال میں حفاظتی کٹس کی کمی نہ تھی ابتدا میں کوروناوائرس کی دو لیبارٹری تھیں اب 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہو رہا ہے فاطمہ جناح ہسپتال میں 100 مزید بستروں کا اضافہ کیا جائے گا لورالائی میں ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کوئٹہ میں 34 فیصد گھرانے ایسے ہیں جن کے پاس کھانا نہیںکچھ لوگوں نے جلد بازی میں لاک ڈاﺅن کے فیصلے کیے وہاں بھی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کیے انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنے منشور کو لے کر ایوان میں آتی ہے ہم اپنے اتحادیوں کی بہت عزت کرتے ہیںسرحدیں کوروناوائرس کی صورتحال کے باعث بند کیے گیے ہیں، آنے والے دنوں میں این ایف سی ایوارڈ کے 30 ارب روپے پورے کیے جائیں گے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایسے ڈاکٹرز سے ملاقات ہوئی جو کورونا سے خود متاثر ہو کر عوام کو وبا سے بچانے کے لئے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، ان قومی ہیروز کو وزیر اعظم عمران کی طرف سے خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔ شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت تھی کہ اپنے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اسی وجہ سے وزیر اعظم کا پیغام لے کر ڈاکٹرز کے پاس آیا تھا۔کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا کسی بھی ہسپتال میں حفاظتی کٹس کی کمی نہ تھی ۔ انھوں نے کہا ابتدا میں کوروناوائرس کی دو لیبارٹری تھیں اب 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہو رہا ہے اور اس کو مزید بڑھایا جائے گا۔کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں 100 مزید بستروں کا اضافہ کیا جائے گااور اس کے ساتھ ساتھ ضلع لورالائی میں ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کیے، وہ ہر وقت قوم کی رہنمائی کیلئے آگے آتے اور قوم کو وقتا فوقتا حالات سے آگاہ کرتے رہے۔اس موقع پر بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ابتک 287 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 5 شہید ہوئے، 69 پیرا میڈکس متاثر ہوئے جن میں سے 3 شہید ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 6 ارب روپے وباءسے لڑنے کے لیے رلیز کیے گئے ہیں ،اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی اٹھائیں جا رہے ہیں۔








