اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان میں تھوڑی سی ذمہ داری ہوتی تو وہ کشمیر کمیٹی کی دس سالہ کارکردگی سامنے رکھتے۔ مئیر اسلام آباد دو ارب روپے ڈینگی کے سدباب پر کیوں خرچ نہیں کرتے، وزیراعظم کے خطاب کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان میں تھوڑی سی ذمہ داری ہوتی تو وہ کشمیر کمیٹی کی دس سالہ کارکردگی سامنے رکھتے۔ مئیر اسلام آباد دو ارب روپے ڈینگی کے سدباب پر کیوں خرچ نہیں کرتے، وزیراعظم کے خطاب کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس
کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ حکومتی بنچوں پر بیٹھے رہے ہیں، اب ان کی جماعت سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھا نہیں جارہا وہ اقتدار کے لیے واویلا کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کو چاہیے تھا کہ وہ کشمیر کمیٹی کی دس سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھتے مگر وہ عوام کو حقائق بتانے سے قاصر ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی کی وباءپھیلنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے اس حوالے سے اقدامات کیے ہیں، دیہی علاقوں کی ذمہ داری ڈی ایچ او کی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ سب کو ملکر اس حوالے سے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئیر اسلام آباد کے پاس دو ارب روپے پڑے ہیں اسے ڈینگی کی روک تھام کے لیے خرچ کرنا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، انہوں نے کشمیر اور مسلمانوں کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی ہے۔








