وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرز ظفرمرزا کا او پی ڈی کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرز ظفرمرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی ہر شخص تک پہنچانے کے لئے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ہے، اگلے سال کے آخر تک مزید 10 ملین خاندانوں کو …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرز ظفرمرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی ہر شخص تک پہنچانے کے لئے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ہے، اگلے سال کے آخر تک مزید 10 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کی او پی ڈی کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہسپتال کی او پی ڈی کا افتتاح کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں کیونکہ پرانی او پی ڈی میں جگہ نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، اس بلڈنگ کے 19 کمرے ہیں جہاں گائنی، سرجری پیڈز، ڈرماٹالوجی، آرتھوپیڈک، آنکھوں اور دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اب یہاں مریضوں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آبادکو ہیلتھ کے حوالہ سے ماڈل سٹی بنانے کا آغاز شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سے کر دیا ہے، صحت کے شعبہ میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانا ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 ملین غریب خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، اگلے سال کے آخر تک مزید 10 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غربت کی لیکر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک پورے ملک میں 300 پرائیویٹ ہسپتالوں میں اپنا مفت علاج کرا سکیں گے، اب کسی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی، عوام کو علاج کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ اسلام آباد میں ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شاہ اللہ دتہ میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو باضابطہ آپریشنل کر دیا ہے اور اب ان تمام کمیونٹی سنٹرز کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لنک کیا جائے گا اس کے ذریعے ان سنٹروں سے بڑے ہسپتالوں کو مریض ریفر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، اس سسٹم کے تحت مریضوں اور ان کے مرض کا ڈیٹا بھی محفوظ کیا جا سکے گا ۔

مزید خبریں