اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ احساس پروگرام غربت ختم کرنے کا سب سے بڑا پروگرام ہے، احساس پروگرام کے تحت مریضوں کے لواحقین کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا، حکومت معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات کی ذمہ داری لے رہی ہے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم کا خواب ہے۔ یہ بات …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین اور نادار افراد کےلئے قائم لنگر خانہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ احساس پروگرام غربت ختم کرنے کا سب سے بڑا پروگرام ہے، احساس پروگرام کے تحت مریضوں کے لواحقین کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا، حکومت معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات کی ذمہ داری لے رہی ہے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم کا خواب ہے۔ یہ بات انہوں نے پمز ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین اور نادار افراد کےلئے قائم کئے گئے لنگر خانہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست میں کوئی نادار شخص رات کو بھوکا نہ سوئے، پمز ہسپتال میں لنگر خانہ کا قیام وزیراعظم کے خواب کی تعبیر ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے، فلاحی ریاست کے وژن کے تحت غریب افراد کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں، جو لوگ علاج کی سکت نہیں رکھتے ان کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک 15 ملین خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا ہدف ہے، پاکستان کے 84 اضلاع میں پروگرام جاری ہے، 69 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں، 300 ہسپتال پاکستان میں ہیلتھ کارڈ کے پینل پر موجود ہیں۔








