اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس میں تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سیّد توقیر شاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت، پاک فوج اورصوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس‘ تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس میں تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سیّد توقیر شاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت، پاک فوج اورصوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عوام کو کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے، ہوائی اور زمینی راستوں پر سکریننگ کے نظام کو مو¿ثر اور مضبوط بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے پاکستانیوں کو ان کی رہائش تک پہنچانے کے بعد خیریت سے باخبر رہنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔









