وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ اتوار کوا یک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے تاجروں اور ایکسپورٹرز کو ایک پرکشش پیکج دیا …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ اتوار کوا یک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے تاجروں اور ایکسپورٹرز کو ایک پرکشش پیکج دیا جس کے اب مثبت نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں اور گزشتہ 3ماہ سے ملکی ایکسپورٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی موثروکارآمد پالیسیوں اور مثبت اقدامات ہی کی بدولت بجٹ خسارہ اور افراط زر کی شرح میں کمی آئی ہے جبکہ ٹیکس کے حصول میں بھی 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے‘ صنعتی شعبے میں بھاری سرمایہ کاری بھی کی جا رہی ہے جسے ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

Leave a Reply