اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشہ تین ماہ کے دوران کابینہ مےں تبدیلی کے بعد تمام شعبوں میں حکومت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہون نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور مصدق ملک کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشہ تین ماہ کے دوران کابینہ مےں تبدیلی کے بعد تمام شعبوں میں حکومت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہون نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی حکومت کیلئے سیاسی ڈراما تھی تاہم حکومت نے پانامہ پیپر کےس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے پر تحفظات کے باوجود 48گھنٹوں میں اس پر عملدرآمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اچھے نظم ونسق پر توجہ دے رہی ہے۔ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے 29وزیر، 19وزیرمملکت ، 4مشیر اور 8خصوصی معاونین کام کررہے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ دفترخارجہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، وزارت اطلاعات ونشرےات سمےت دےگر 18وزارتوں کی 3ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لےا گےا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض وزارتوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے انکی ری سٹرکچرنگ کی گئی ہے۔ آبی وسائل کو وزارت پانی وبجلی سے الگ کیا گیا جبکہ وزارت خزانہ ، اقتصادی امور ، نجکاری اور شماریات کو بھی الگ الگ وزارت کا درجہ دیا گیا ہے۔








