وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے اقدامات کے علاوہ قومی اداروں کے خسارے کو بھی کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے حکومت کے بدعنوانی سے پاک …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے اقدامات کے علاوہ قومی اداروں کے خسارے کو بھی کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے حکومت کے بدعنوانی سے پاک ریاست کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے سب کے احتساب کی بھی پرزور توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کی سمت کا تعین کیا ہے، چند ہی ماہ میں تمام سرکاری محکموں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تجاوزات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے حکومت نے ملک بھر اور بالخصوص دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مضبوط نیب کے حق میں ہے اور قانون سازی کے ذریعے اس کی طاقت میں اضافہ کرے گی۔

مزید خبریں